بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عمران خان کو ٹکر دینے کے لیے بے چین ہو چکا ہے، عمر ایوب

عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عمران خان کو ٹکر دینے کے لیے بے چین ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ کرپٹ امپورٹڈ حکومت پی ٹی وی کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف مذہبی نفرت کی مہم چلا رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو ٹکر دینے کے لیے بے چین ہو چکا ہے، عمران خان بطور ‘عاشقِ رسول’ ہمیشہ ہر فورم پر ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کے دفاع کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.