70 وزراء اور 240 کا ڈالر عوام کی مزید بربادی ہے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 70 وزراء اور 240 کا ڈالر عوام کی مزید بربادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ 70وزراء،240 کا ڈالر، 4000 من آٹا،غریب کی مزید بربادی ہے۔
70وزراء،240کا ڈالر،4000من آٹا،غریب کی مزیدبربادی ہے۔بجلی کابل،بچوں کی فیس اورمکان کےکرائےکےبعدچولہا نہیں جلتا۔اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کےبغیراضافہ نہیں ہوسکتا۔ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم اورنہ وزیرخارجہ شریک ہوئے۔ستمبراکتوبراہم مہینےہیں،سب لوگ عمران خان کےپیچھےپڑگئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 14, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اورمکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہوسکتا جبکہ ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم شریک ہوئے اور نہ ہی وزیرخارجہ شریک ہوئے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر دونوں اہم مہینے ہیں، سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔
Comments are closed.