بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید3 افراد جاں بحق

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور مزید 3 افراد جاں بحق ہونے سے تعداد 281 تک پہنچ گئی۔ 

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 132 مرد 63 خواتین اور 83 بچے شامل ہیں جب کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 172 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 91 مرد 39 خواتین اور 45 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں اور مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی مارے گئے ہیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

بلوچستان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے 

حالیہ بارش اور سیلاب کے بعد بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریوں وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ گوادر میں ڈینگی بخار نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے اور 100 سے زائد افراد لپیٹ میں ہیں جب کہ نصیرآباد میں متعدد بچے گیسٹرواور ملیریا میں مبتلا ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی پر حاملہ خواتین اور بزرگ بیمار ہوچکے ہیں، متاثرین سیلاب سانس، بخار، ہیضہ اور جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جب کہ پیٹ کی مختلف بیماریوں اورجسم پر خارش جیسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹائیفائیڈ کے 2876 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.