سوات میں دھماکہ، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق


سوات میں دھماکہ، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

سوات میں دھماکہ، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

سوات: امن کمیٹی کے ممبر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، ضلع سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے ممبر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی پی او سوات زائد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے ممبر ادریس خان سمیت پانچ افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاء پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سوات میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیانیے میں اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بم دھماکے کے ذریعے انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی بھی دعا کی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.