عمران خان کا ستمبر میں فائنل کال دینے کا فیصلہ

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ستمبر میں فائنل کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بول نیوز کے صحافیوں صدیق جان اور عباس شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آئے، اس کے استقبال کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سمیع ابراہیم کے انٹرویو میں 4 ماہ پہلے جو کہا تھا وہی ہوا، سمیع ابراہیم کو کہا تھا کہ یہ معیشت نہیں چلا پائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ عوامی جذبات دکھانے والے بول سمیت تمام چینلز کو بند کیا جارہا ہے، جن کے پاس مینڈیٹ نہیں، ان کو اہم تقرریوں کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، اب مزید وقت نہیں دے سکتا، ملک کی خاطر میرے تحمل اور برداشت کو میری کمزوری سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم میریٹ پر نہ بنے تو 50 لاکھ کے ملک نیوزی لینڈ کی ٹیم 22 کروڑ کے ملک کو شکست دے دیتی ہے، علامہ اقبال نے کہا تھا کہ مسلمان ممالک بادشاہت کی وجہ سے تباہ ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ جن کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، وہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں، دو خاندانوں نے اپنی کرپشن اور لوٹ مار کے لیے سارے ادارے تباہ کردیے۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے چور دروازے سے آنے والوں کو اہم تقرریوں کا اختیار نہیں دیا جا سکتا، شہباز شریف کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب ساری ترقی صرف اشتہاروں میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان دو خاندانوں کے ادوار میں ہی بنگلہ دیش اور بھارت پاکستان سے آگے نکل گئے تھے، ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، یہ حکومت رہی تو آگے اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.