سی اے اے کا روجھان ریڈار فعال ہوگیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا روجھان ریڈار فعال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ روجھان ریڈار سے ایئر ٹریفک کنٹرول کی سروسز بحال کرلی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور ایشیائی ملکوں سے آنے والے ایئر ٹریفک سے متعلق روجھان ریڈار سے سروس بحال ہوگئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی ریڈار انسٹالیشن میں آنے کے باعث سی اے اے کا روجھان ریڈار 22 اگست سے بند تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ روجھان ریڈار 200 ناٹیکل میل سے زائد سی اے اے کو ایئر ٹریفک سروس مہیا کرتا ہے۔

روجھان ریڈار سروسز کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

دو ہفتے قبل سیلابی صورتحال کے پیش نظر روجھان ریڈار سروسز کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے روجھان ریڈار سروسز کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے طیاروں کو 220 ناٹیکل مائل تک ریڈار کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈار انسٹالیشن تاحال سیلابی پانی میں موجود ہے، روجھان ریڈار بند ہونے کی وجہ سے ریڈار کا ڈیٹا لاہور اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر پر دستیاب ہوگا۔

روجھان ریڈار سروس ایریا میں آنے والے تمام جہازوں کو 10منٹ کے فاصلے پر پروسیجر کنٹرول کیا جائے گا۔ روجھان میں ریڈار ایریا میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر ریڈار سروس 13ستمبر تک بند رہے گی۔

سی اے اے کا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ

گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کی لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے نئے آلات کی انسٹالیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے نئے آلات لگانے کا کام 12 سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران چار روز تک رن وے 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کی فریکوئنسی سروس صبح 3 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

سی اے اے کی تمام ایئرلاینز کو نئی ہدایات جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر سے متعلق تمام ایئرلاینز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر کی ایل ایس سسٹم کی فریکونسی 334.4 مہیا نہیں ہوگی۔

سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر سے متعلق نیا نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلاینز کو آگاہ کردیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے رن ون 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے آلات کی مرمت کے باعث متعلقہ فریکونسی دیئے گئے اوقات میں فریکونسی بند رہے گی۔ آئی ایل ایس سسٹم جہازوں کو رن وے کی طرف رہنمائی اور لینڈنگ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایل ایس سسٹم کے آلات امریکا سے درآمد کیے گئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.