دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اس ضمن میں نیپال سے انسانی امداد کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج پہنچی ہے۔
اس پرواز کا استقبال وزیر سماجی بہبود سندھ ساجد جوکھیو، وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں نے کیا۔
نیپال کی طرف سے امدادی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے دوست ملک متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے۔
یو اے ای سے مزید 2 خصوصی طیارے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ یو اے ای سے کراچی ایئرپورٹ پر اب تک 22 جہاز امدادی سامان لیکر آ چکے ہیں ۔
علاوہ ازیں سعودی عرب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لیکر پہلا جہاز پاکستان روانہ ہوگیا ہے ۔
واضح رہے کہ امدادی سامان کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں غذائی اشیاء سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے ۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر مجموعی طور پر سو ٹن امدادی سامان پاکستان بھیجے گا تاہم سعودی عرب کیجانب سے مختص بنک اکاونٹ میں بھی فنڈز جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.