مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ، ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
کم سن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کشمیر کالونی میں کم سن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے واقعے میں ملوث دو گرفتارملزمان کوعدالت میں پیش کر دیا۔ ملزمان میں ذیشان اورشاہ زیب شامل ہیں۔
عدالت نے ملزمان کو 17 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ذیشان کم سن بچی کے رشتے دارکا ملازم تھا۔ ملزمان کے ڈین این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے جائیں گے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملوث ملزم اور مشتبہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ محمود آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.