کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش

 

شہر قائد کے  مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا  آغاز ہوچکا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے جن علاقوں میں بارش ہورہی ہے ان میں نارتھ ناظم آباد، سعدی ٹاؤن اور گلشن اقبال و اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے اور دوسرا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارتی پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 20 ستمبر کے بعد کراچی میں ایک بار پھر بارش کا اسپیل برس سکتا ہے

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.