تحریک انصاف نےاستعفوں کی منظوری کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
تحریکِ انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرحلہ واراستعفوں کی منظوری کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت عظمی میں چیلنج کرتے یوئے درخواست میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کردی۔
تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے سپریم کورٹ میں دائرکی۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں عدالتِ عظمٰی سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اورغیرآئینی قراردینے کی استدعا کی۔
تحریک انصاف کی درخواست میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ میڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفی دے چکے ہیں۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفی منظوری کا اعلان کیا۔
وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed.