اسلام آباد ہائی کورٹ؛ مسجد نبویؐ واقعے پردرج تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسجد نبویؐ واقعے پر درج تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسجد نبوی واقعے کے بعد درج مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعے ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے سماعت کرتے ہوئے کہا سیکریٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہیں۔ وہ کام نہ کریں جو ہمیشہ ہوتے رہے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ کسی کو غیر ضروری ہراساں نہ کریں۔ بلاوجہ ایف آئی آرز درج نہ کریں۔
مسجد نبوی واقعہ کے بعد سابق وزیرداخلہ شیخ رشید، فواد چوہدری سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر ن اللہ مقدمات کے خلاف کیسز کی سماعت کی جس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے وکیل فیصل چوہدری سے استفسارکیا کہ اس میں ایشو کیا ہے؟
وکیل نے جواب دیا کہ یہاں جب حکومت تبدیل ہوئی تو کیسز درج ہونا شروع ہو گئے۔
حکومت کی جانب سے سیکریٹری نیشنل اسمبلی کی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے سرکاری وکیل نے ایف آئی اے کی رپورٹ ہے کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔
Comments are closed.