ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے اب صرف اعلان ہونا باقی ہے، شیخ رشید

   سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے اب صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے اب صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مزید منگی کردی ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازارلگا ہے اور عوام کا چولھا نہیں جل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے جبکہ اب عوام خود بخود سڑکوں پر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان نے ایکسٹنشن دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.