معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار


معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

سیالکوٹ: یوٹیوبر کو اغوا کرنے کے الزام میں معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاکستان کے معروف ٹک ٹوکر ندیم مبارک عرف “نانی والا” اور ان کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر یوٹیوبر احمد علی کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر کو ندیم مبارک نے پہلے ڈرایا اور ایک حالیہ آن لائن ویڈیو میں انہیں جھگڑے پر اکسایا۔

بعد ازاں ٹک ٹاکر اور اس کے چار ساتھیوں نے سیالکوٹ سے ڈسکہ کا سفر طے کر کے یوٹیوبر احمد علی اور ان کے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جب کہ یوٹیوبر کا بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید برآں سیالکوٹ پولیس نے اغوا اور تشدد کے الزام میں ندیم نانی والا کی گرفتاری کے حوالے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ بھی کیا ہے۔

درج کی گئی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ٹک ٹاکر اور اس کے ساتھیوں نے انہیں مرضی کے خلاف پکڑا اور ان پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ واقعہ سے قبل ڈی پی او سیالکوٹ نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ اس معاملے میں انصاف سے کام لیا جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.