وزیراعظم شہبازشریف کون سا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی
وزیراعظم شہبازشریف کون سا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی
وزیر اعظم شہباز شریف نت نئے اور جدید ترین اسمارٹ فونز رکھنے کے شوقین نہیں ہیں۔
عام طور پر لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے کہ ان کے حلقہ احباب میں موجود لوگ کون سا موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔
لیکن اس وقت یہ بحث سوشل میڈیا صارفین میں وزیراعظم شہباز شریف کے موبائل فون کو لے کر چل رہی ہے کہ آیا شہباز شریف کون سا موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف جدید ترین آئی فونز، سام سنگ یا شاؤمی جیسے فونز استعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کے پاس ایک ایسا موبائل ہے جو تقریباً 6 سال پرانا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن محمد ابو بکر عمر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شہباز شریف کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس موجود تھے جب کہ یہ تینوں شخصیات طیارے میں موجود ہیں۔
PM Shehbaz doesn’t normally carry/use his mobile phone in public. This is probably the first time he pulled out his phone during a meeting—to show a flood related video to UN Secretary General— and guess what? It’s not iPhone 14, not even X or 9 … It looks more like iPhone 7. pic.twitter.com/jPVzrUSxau
— Abubakar Umer (@abubakarumer) September 10, 2022
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے کبھی اپنا موبائل فون عوام کے سامنے نہیں نکالا جب کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے موبائل فون کسی میٹنگ میں نکالا ہو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شہباز شریف نے اپنا موبائل فون صرف اس لیے باہر نکالا کیونکہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سیلاب کی ویڈیوز دکھانا چاہتے تھے۔
ویڈیو پر صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ وزیراعظم جدید ترین اسمارٹ فونز کیوں استعمال نہیں کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف صرف ضروری کام کے لیے فون استعمال کرتے ہیں، کسی تفریح کے لیے نہیں‘۔
ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنا فون نکالتے ہیں جو دکھنے میں آئی فون 7 کی طرح لگ رہا ہے۔
Comments are closed.