کراچی ایئر پورٹ کے اطراف بارشوں سے متعلق سی اے اے کا نیا الرٹ جاری
کراچی ایئر پورٹ کے اطراف بارشوں سے متعلق سی اے اے نے نیا الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات نے 12 سے 14 ستمبر تک کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، چھوٹے طیاروں کو محفوظ جگہ پر پارک کر کے وزن باندھا جائے۔
سی اے اے نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر کسی حادثے سے بچنے کے لیے کھلے ہوئے آلات کو محفوظ جگہ پر رکھا جائے، بارش کے باعث پرندے آتے ہیں، برڈ شوٹرز کو 24 گھنٹے تعینات رکھنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
ادارے نے کہا کہ ایئر پورٹ رن وے پر کیڑے مکوڑے کے باعث پرندے فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں، پرندوں کے باعث جہازوں کو نقصان اور حادثے کا خدشہ ہوتا ہے۔
سی اے اے شعبہ ایئر سائڈ نے کراچی ایئر پورٹ سے متعلق پی آئی اے سمیت تمام ایئر لاینز اور ایوی ایشن کمپنیز کو ہدایت جاری کر دی۔
Comments are closed.