اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کی تردید کردی


اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کی تردید کردی

اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کی تردید کردی

لاہور: ترجمان اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کی تردید کردی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کا کیس ختم نہیں کیا ہے جب کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کے کیس کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ مقدمہ خارج کرے یا جاری رکھے،  کورٹ آئندہ تاریخ پر مقدمہ کی مزید کارروائی عمل میں لائے گی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ متعدد سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن میں زیرالتوا ہیں، اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز احتساب کے اصول پر کام کر رہی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.