وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور شنگھائی کانفرنس سے خطاب کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے جہاں وہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم 16 ستمبر کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو لندن جائیں گے۔

وزیراعظم لندن کا دو روزہ دورہ کریں گے ، شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی متوقع ہے، وزیراعظم لندن سے 19ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔

وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف 23ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.