قائد اعظم کی 74ویں برسی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیغامات
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 74واں یوم وفات آج اتوار 11 ستمبر کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔
‘قائد کے مشن کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے’
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ قائد اعظم کا انتقال ہوئے 74 برس گزر گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن عہد کریں کہ قائد کے مشن کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ایک خوددار، حقیقی معنوں میں آزاد پاکستان حاصل کر کے رہیں گے۔
علی محمد خان
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے پیغام میں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا 74 واں یوم وفات ہے، اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہوں نے اس ملک کو آگے چلانے کا جو لائحہ عمل دیا تھا، اس پر عمل کیا جائے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ ملک کیسے چلنا ہے نظام مملکت کیسا ہوگا اور اس میں سب کا کیا کیا کردار ہوگا سب انہوں نے واضح کیا ہوا ہے۔
مونس الہیٰ
مونس الہیٰ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں نے کہا کہ فرمان قائد، امید، ہمت اور خود پر بھروسہ میرا ہموطنوں کے لیے یہی پیغام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج 11 ستمبر، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی کے موقع پر آئیں پاکستان کو ویسا بنانے کا ارادہ کریں جیسا پاکستان ان کا خواب تھا۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 74 واں یومِ وفات
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 74واں یوم وفات آج اتوار 11 ستمبر کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے کیا گیا جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
واضح رہے کہ آج اس عظیم شخصیت کا یوم وفات ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص، ایک الگ پہچان، ایک آزاد وطن کا تحفہ دیا۔
Comments are closed.