وزیراعظم یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور
وزیراعظم شہباز شریف یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں۔
During his visit to the flood-affected areas & camps under scorching heat, UN Secrtary General was overwhelmed by the scale of devastation that has engulfed Pakisan. His voice has become the voice of flood victims. The world should pay heed to what he said about climate change. pic.twitter.com/I2Ag2ttm32
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کیلئے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا، پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو این سیکریٹری جنرل سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہوئے اور سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے جو کہا اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔
Comments are closed.