ترجمان پیپلزپارٹی کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران کے ہر جلسے پر پچیس سے تیس کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے آرہی ہے تو عمران خان تڑپ رہے ہیں، آج نیازی نے بارش اور سیلاب کے متاثرین سے بدترین دشمنی کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان 80 سال کی عمر میں بھی انسان نہیں بن سکے،عمران خان شوکت خانم ٹرسٹ کے فنڈز چوری کیئے اس لیئے سب کو چور سمجھ رہے ہیں۔

ترجمان پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو تکلیف ہو رہی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی المیہ جنم رہا ہے عمران خان دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان کیلئے کنسرٹ شو کرنے کیلئے خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور جی بی کے عوام کا پیسہ چوری ہو رہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے مجھے اس قوم کے نوجوانوں کی بہت ضرورت پڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ جس تعداد میں آج میں اس جلسے میں خواتین دیکھ رہا ہوں اس پر میں الله کا شکر اداد کرتا ہوں کہ الله تو نے اس قوم کو جگا دیا ہے اور جاگی ہوئی قوم اور شعور والی قوم جس میں بیداری آجاتی ہے ، وہی قوم اپنی حقیقی آزادی کو چھینتی ہے اور وہی قوم جو حقیقی آزادی پر آزاد ہوتی ہے وہی اوپر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے آپ سے کئی باتیں کرنی ہے لیکن سب سے پہلے میں اپنی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ چار چیزیں ہے جو قوم کو، انسان کو حقیقی طور پر آزاد کرتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ الله نے مجھے دنیا میں سفر کرنے کا موقع دیا، ہر معاشرے کو قریب سے دیکھا لیکن ایک چیز میں نے دیکھی کہ کبھی بھی کوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی جب تک وہ غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی اور میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنی قوم کو آزاد کروں ، چار چیزیں ہے جو ہمیں غلام رکھتی ہے ، سب سے پہلے یہ  یاد رکھے کہ لا الہ الّا اللہ انسان کو آزاد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں تھا اس لیے ہٹایا گیا جبکہ ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو نااہل کیا جائے جبکہ حقیقی آزادی کیلئے جیل چھوٹی چیز ہے، حقیقی آزادی کیلئے میں جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی، انہوں نے سمجھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے لیکن قوم سڑکوں پر آ گئی، ملک کی تاریخ میں کبھی عوام اس طرح سڑکوں پر نہیں نکلے۔

انہوں نے کہا کہ مانگنے والوں کی دنیا میں کہیں عزت نہیں ہوتی ، نوازشریف اور شہباز شریف کے اربوں ڈالرز ملک سے باہر ہیں، یہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں اس لئے انہیں جو باہر سے حکم ملے گا یہ وہ ہی کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی لیکن انہوں نے لوگوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا، امریکا کے ڈر سے انہوں نے  روس سے گندم اور سستا تیل نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہقانون کی بالادستی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جبکہ قوم طاقتور ڈاکو سے تباہ ہوتی ہے چھوٹےچور سے نہیں ، ملک کے وزرا پیسا چوری کرتے ہیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دوسری غلامی غربت کی ہے، غربت انسان کو غلام بنا دیتی ہے، تیسری ذہنی آزادی ہےکوئی انسان بڑا نہیں بن سکتا جب تک آزاد نہ ہو، جب تک قوم اندرونی حالت نہ بدلے ملک تبدیل نہیں ہوسکتا اور آخری غلامی ظلم کی ہے جس سے آزاد ہونا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں لوگوں پر پیسا خرچ کرنا تھا،انصاف کا نظام لانا تھا ، شہبازشریف کی 60فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے، شہباز شریف کہتے ہیں آپ جو پیسےدینگے ایمانداری سےخرچ کرینگے۔

 چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں اتنا نقصان امریکا کا نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا ، ہمیں ملک میں اصلاحات کی ضرورت تھی، ہم احساس پروگرام لائے، پہلی بار ہیلتھ انشورنس لائے جبکہ ہم نے اپنے دور میں پاکستان میں ایک نصاب لانے کی بھی کوشش کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں سب کچھ کرنے کے بعد ہار گئے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے ان کو جتوانے کی کوشش کی، جب سے اقتدار میں آئے انکی کوشش ہے تحریک انصاف کوختم کردیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھ پر دہشتگردی کا پرچہ کاٹ دیا گیا، مجھ پر20 ایف آئی آر درج کرچکے ہیں جبکہ یہ مجھے گرفتار کرنے بھی آرہے تھے،میں تیار بیٹھا تھا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردست فیصلے کیے ہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ جو بھی فیصلہ کرےگی قبول کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا اور اس پر 2 دن تشدد کیا گیا ، شہباز گل پر تشدد کے خلاف قانونی کارروائی کا کہا ، شہباز گل نے پیغام بھیجا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ، شہباز گل میرا چیف آف اسٹاف تھا، کیا میں ردعمل نہ دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہار کی وجہ سے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ، ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے،انہیں خبر آگئی تھی ہار جائیں گے جبکہ عوام پرامن احتجاج کرکے الیکشن کروائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا معیشت نیچے جائےگی ، میں نے اب کال دینی ہے ،کبھی بھی کال دے سکتا ہوں جبکہ میں چاہتا ہوں نوجوان،خواتین سب تیاری کریں ، حقیقی آزادی اس وقت حاصل ہوگی جب قوم آزادی چھینے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.