پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک 9 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کے 66 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے 31 طیارے امداد لے کر راولپنڈی، کراچی اور لاہور پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 طیارے امداد کراچی اور راولپنڈی بھیجی۔
انہوں نے کہا کہ چین سے 4، ازبکستان، ترکمانستان، فرانس اور اردن سے ایک ایک، قطر سے 4 امدادی طیارے پاکستان آئے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ امریکہ سے سیلاب متاثرین کے لیے 5 امدادی طیارے سکھر اور راولپنڈی پہنچ چکے ہیں جبکہ یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 3 اور عالمی ادارہ خوراک نے 2 امدادی طیارے بھیجے ہیں۔
Comments are closed.