عمران خان کل رات دوسری ٹیلی تھون کا اہتمام کریں گے، ڈاکٹر افتخار درانی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کل رات دوسری ٹیلی تھون کا اہتمام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ملک کے واحد قائد ہیں جن کی صداقت و امانت پر اہلِ پاکستان اپنے عطیات سے اعتماد کرتے ہیں، پہلی ٹیلی تھون میں ملک اور دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ساڑھے 5 ارب روپے عطیہ کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل شام سمندر پار خصوصاً امریکہ میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، ٹیلی تھون کا آغاز پاکستان کے وقت کے مطابق شب 11 بجے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی تھون کے انعقاد کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، کل دنیا پھر سے دیکھے گی کہ کھلے دل کے حامل پاکستانی کیسے اپنے کپتان کے ہمراہ مشکلات کے شکار پاکستانیوں کی مدد کو لپکتے ہیں۔
افتخار درانی نے کہا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی قومی میڈیا و سماجی میڈیا پر ٹیلی تھون کی تمام کارروائی براہِ راست نشر کی جائے گی۔
Comments are closed.