جب سے پاکستان بنا ہے ہم نے خرابی ہی دیکھی ہیں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے ہم نے خرابی ہی دیکھی ہیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کچھ پٹرولیم ڈیلرز پٹرول میں ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کرتے ہیں جبکہ حکومت پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن طے کرتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن اتنا ہونا ضروری ہے کہ ان کا کاروبار چل سکے، انکو  ناپ تول میں کمی کی خرابی پر قابو پانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اوگرا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین کرتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کے  اوگرا کے نظام سے مجھے اتفاق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ نظام پی ایس او کو نقصان سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے، قیمتوں کا تعین اوگرا کرتی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ حکومت نے پٹرول بم گرادیا۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کا اہم کردار ہے، کاروبار کیلئے مارجن کا تعین حکومت طے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ دس سالوں میں میں دو مرتبہ پیٹرول کا بحران پیدا ہوا، ملک میں 12 ہزار پیٹرول پمپس اور ایک جگہ پر کوالٹی باتھ روم نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں نظام میں بدل گیا ہے ہمیں نظام میں جدت لانا ہوگی، قیمت بڑھتی ہے تو ڈیمانڈ کم ہوتی ہے گزشتہ تین ماہ میں ڈیزل کی کھپت کم ہوئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے ہم نے خرابی ہی دیکھی ہیں، اب وقت ہے کہ ہم اپنے نظام سے خرابیوں کو دور کریں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.