پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 62 امدادی طیارے ملک پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے 29 طیارے امداد لے کر راولپنڈی، کراچی اور لاہور پہنچے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 طیارے امداد کیلئے کراچی اور راولپنڈی بھیجے، چین سے 4، ازبکستان، ترکمانستان، فرانس اور اردن سے ایک ایک اور قطر سے 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ امریکہ نے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 3 امدادی طیارے پاکستان بھیجے جبکہ یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 3، عالمی ادارہ خوراک نے 2 امدادی طیارے بھیجے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.