عمران خان جلد دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے، تیمور سلیم جھگڑا

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ عمران خان جلد دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پتا ہونا چاہیے کہ عمران خان اکیلا نہیں ہے، موجودہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ بند گلی میں پھنس گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چار مہینے میں پاکستان کی اکانومی کو تباہ کر دیا؛ بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد معیشت گر گئی، عمران خان جلد دوبارہ پاکستان کا وزیر اعظم بنا گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو دیکھا جائے تو خیبرپختونخوا حکومت کی مثال نہیں ہے، سیلاب کا پانی 2010 سے زیادہ تھا لیکن نقصان کم ہوا تھا، خیبرپختونخوا دوسرے صوبوں میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاست میں سب کی اپنی مرضی ہے سب اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، ایم پی اے انجینئر فہیم تو ایک سال پہلے جا چکے ہیں، سابقہ وزیر قانون سلطان خان کے جانے کا دکھ ہوا، اے این پی سے سوال کرتا ہوں کہ جس بندے کے خلاف تھے اسے پارٹی میں کیسے شامل کیا؟

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.