عالمی شراکت داروں کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون اور مدد سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر نے پاکستان میں بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

اس موقعے پر یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون اور مدد سے متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.