عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت دی گئی۔

عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہو چکا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.