معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹو سیلز میں 54 فیصد کمی ہوئی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے۔

ملک معاشی تباہی کی جانب تیزی سے گامزن

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ روپیہ ایک بار پھر دباؤ میں ہے اور آئی ایم ایف کے پیسے آنے کے بعد بھی تیزی سے گر رہا ہے، روپیہ آج ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 روپے گر گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی، روپے کی گراؤٹ اور ملک کے تمام پاور اسٹرکچرز کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ عمران خان کی کس تقریر میں کون سے الفاظ استعمال کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی اسٹیئرنگ وہیل پر نہیں ہے کیونکہ ملک حادثے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.