کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرنے کیلئے تمام پارٹیاں اکھٹی ہوجاتی ہیں، نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرنے کیلئے تمام پارٹیاں اکھٹی ہوجاتی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے الیکٹرک اور نیپرا کی اور بلنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ہے، ہم نے عدالت کو بتایا کہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول کررہا ہے جو غیر قانونی ہے۔
‘کے الیکٹرک عدالت کو گمراہ کررہی ہے’
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنے معاہدے پر عمل درآمد ہی نہیں کیا ہے، جو صیح پلانٹ چلاتے ہی نہیں ہیں، زیادہ فیول استعمال کرنے والے پلانٹ چلاتے ہیں، کے الیکٹرک کو کوئی نقصان ہوتا ہی نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بھی اپنا جواب جمع کرایا ہے، ہم نے عدالت سے جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کے الیکٹرک عدالت کو گمراہ کررہا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ بلوں میں الیکٹرک ڈیوٹی کے نام پر جو سندھ حکومت کو اربوں روپے جارہے ہیں، انکم ٹیکس کے چارجز وصول کیے جارہے ہیں، اگر سارے چارجز بلوں میں وصول کرلیے جائیں گے تو پھر باقی محکمے بند کردیں۔
‘عدالت کراچی کے لوگوں کے حق میں فیصلہ کرے گی’
نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت کراچی کے لوگوں کے حق میں فیصلہ کرے گی، ابراج گروپ سے متعلق تمام رپورٹس عدالت کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک مافیا کے خلاف لڑرہی ہے، کوئی دوسری پارٹی کے الیکٹرک کے خلاف نہیں آتی ہے، جب ایف آئی اے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی ہونے لگتی ہے تمام وزیر اعظم کے الیکٹرک مافیا کو کیوں سپورٹ کرتے ہیں؟ مافیا کے حمایتیوں کے محاسبہ کرنا ہوگا۔
‘کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرنے کیلئے تمام پارٹیاں اکھٹی ہوجاتی ہیں’
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف قانون کے مطابق ایسے قانون بنائے گئے جن سے ایسے مافیاز کو فائد ہوتا ہے، پارلیمنٹ والے مغرب کو خوش کرنے کے حوالے سے ٹرانسجینڈر یا پھر ختم نبوت سے متعلق قانون سازی کے لیے اکھٹے ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرنے کے لیے تمام پارٹیاں اکھٹی ہوجاتی ہیں، شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل نے فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق کہا تھا کہ واپس لے لیں گے مگرا ہوا نہیں ہے۔
Comments are closed.