موجودہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی کے راستے کو برقرار رکھنا ہے، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی کے راستے کو برقرار رکھنا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے امریکی وفد کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی کثیر جہتی تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے امریکی وفد کو ملک کی موجودہ مجموعی میکرو اکنامک آؤٹ لک سے بھی آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ نے امریکی وفد کو مشکل وقت میں حکومت کے انتظامی اقدامات کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سیلاب سے زرعی شعبے اور انفراسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، موجودہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی کے راستے کو برقرار رکھنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک چولیٹ بھی امریکی سفیر کے ہمراہ تھے۔
Comments are closed.