حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ دیدی
حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء پر تمام ٹیکسوں سے استثنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ کے سیلاب سے متعلق امدادی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ دینے کے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
کابینہ نے سیلاب متاثرین کی مددکے عمل میں سہولت کے لئے 30 اگست 2022 کو تمام ٹیکسوں سے استثنیٰ کی منظوری دی۔وزارت خزانہ اور FBR نے عمل درآمد کا ‘ایس اراو’ جاری کردیاتھا۔ ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر کام کرنے والوں کو ‘این ڈی ایم اے’ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔نشاندہی پرآپ کا شکریہ https://t.co/irDiON4pto pic.twitter.com/xaV5SYUnM3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 8, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ نے 30 اگست 2022 کو ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف سے متعلق تمام سامان بشمول مچھر دانی، کشتیاں ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ’ایس آر او‘ بھی جاری کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضوابط کے مطابق مخیر حضرات کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
Comments are closed.