سندھ حکومت اپنے سامان کی خریداری خود کررہی ہے،  شرجیل انعام میمن

وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سندھ حکومت اپنے سامان کی خریداری خود کررہی ہے۔

وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیراعلیٰ سندھ کی ٹاسک فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام متعلقہ محکموں کومدعو کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے ملکرکام کررہے ہیں جبکہ صوبائی اورضلعی انتظامیہ راشن اورخیموں کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے اور جن علاقوں میں جانا ممکن نہ ہو وہاں ادارے ریسکیو کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 172000ٹینٹ متاثرین کوپہنچائے گئے ہیں اور ایک لاکھ ترپال دس لاکھ ماسکئیٹونیٹ پہنچائی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت جانوروں کے کھانےکابہت بڑابحران ہے جس کے لئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ جہاں سےمویشیوں کی خوراک مل سکتی ہے خریدی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام فیصلے ماہرین کی مشاورت سے کئے جارہے ہیں، کسی کی پسند نا پسند نہیں چل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت اپنے سامان کی خریداری خود کررہی ہے جبکہ باہرسے ملنے والی امداد این ڈی ایم اے کی معرفت تقسیم کی جاتی ہے اور امداد سوفیصد مستحقین کودی جارہی ہے، اسکے علاوہ بے گھرافراد کوپکاکھانا دیاجارہاہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.