اس الیکشن میں ہم ضرور اچھا رزلٹ دیں گے، عامر خان

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم عامر خان نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں ہم انشاءاللہ اچھا رزلٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم عامر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 25 تاریخ کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں ہماری الیکشن مہم اسٹارٹ ہو چکی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے شاہ فیصل میں ایک بڑا جنرل ورکرز اجلاس کیا ہے، اس الیکشن میں ہم انشاءاللہ اچھا رزلٹ دیں گے، کچھ لوگ این اے 245 میں جیت کر خوش فہمی کا شکار ہیں، 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کر کے ہمیں ہرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی سے وعدے کئے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا، عمران خان عوام سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، کہتے ہیں کہ امریکہ نے سازش کر کے انکی حکومت کو ہٹایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے تباہی پھیلی ہوئی ہے، عمران خان کو اس وقت بھی اپنی سیاست چمکانے سے فرصت نہیں مل رہی، یہ بار بار دھمکیاں دے رہے ہیں کہ سری لنکا جیسے حالات ہو جائیں گے، اس طرح کے حالات بنانے والے آپ خود ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ عوام اب ان کی دھوکہ دہی کو بخوبی سمجھ رہی ہے، میں شاہ فیصل کی عوام سے کہتا ہوں کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ صرف ایم کیو ایم کراچی اور شہری سندھ کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، ابھی سندھ حکومت نے ایک متنازعہ پی آر سی قانون بنانے کی کوشش کی، ہم نے اس کے خلاف پر زور آواز بلند کی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.