3 کروڑ سیلاب کے متاثرین کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 3 کروڑ سیلاب کے متاثرین کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں اجلاس ہوا جس میں عالمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نقصانات کے تخمینہ کو عالمی ماہرین کی مدد سے جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتے ہیں تاکہ تعمیر نو کا جلد از جلد آغاز کیا جا سکے، کوئی بھی ملک تنہا اس شدت کی آفت سے نہیں نمٹ سکتا، ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پہ ٹینٹ حاصل کئے جا رہے ہیں، سیلاب نے متاثرین کو جمع پونجی اور روزگار سے محروم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں نے بجلی، ٹیلی کمیونیکیشن اور شاہراوں کے نظام کو بڑی حد تک بحال کر دیا ہے، خواتین و بچوں کو انتہائی نگہداشت میڈیکل سہولیات کی ضرورت ہے، ہم موبائیل میڈیکل یونٹ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی امداد میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نے ٹاپ آڈٹ فرم سے خدمات لینے کی ہدایت کی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.