پاک فضائیہ کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رقم ہے، ایئر چیف

ایئر  چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رقم ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ایئر  بیسز پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا ، شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کی گئی جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ایئر  ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد کی گئی، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایئر  چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر  چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آباؤ اجداد کی عظیم روایات کے بدولت ترقی کی ہے۔پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رقم ہے۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ وطن کے بہادر سپو توں نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا اور جنگوں کے دوران اپنے خون سے عظیم داستانیں رقم کیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے خلائی، الیکٹرانک وار فیئر، سائبر،مخصوص ٹیکنالوجیز اور قومی دفاعی صلاحیت میں ترقی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں اور ریسکیوکے عمل میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

 سربراہ پاک فضائیہ ایئر  چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا مزید کہنا تھا کہکشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حقِ خود ارادیت کے حصول کی خاطر اُن کی جدوجہد میں ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.