بول نیوز کی نشریات کی بندش غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ و پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بول نیوز کی نشریات کی بندش غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت بول نیوز کو عمران خان کی تقریر نشر کرنے کی سزا دے رہی ہے، بول کو سبق سکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے زبردست فیصلہ دیا ہے اور کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ بول کی نشریات غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے بند کی گئی ہیں، بول نے حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو عدالتی فیصلہ ماننا چاہیے، کیبل آپریٹرز تھوڑی سی ہمت پکڑیں۔
Comments are closed.