مشکل حالات میں حکومت عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی، چیئرمین سینٹ
چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج نصیرآباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کرنے پہنچے جہاں انہوں نے متاثرین کے کیمپس کے دورے کئے۔
اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ نصیرآباد بلوچستان کا گرین بیلٹ علاقہ ہے جہاں دو ہزار ارب سے زائد کی زرعی فصلیں تباہی ہوئی ہیں زراعت پیشہ افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑی تباہی مچائی ہے، پورا انفراسٹیکچر کو تباہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بحالی و آبادکاری کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے ہم متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ سمیت دیگر صوبوں میں نقصانات کے ازالے کے لئے ہنگامی اقدامات گئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلیف اور بحالی میں درپیش مشکلات کا خامتہ کرکے متاثرین کو موجودہ تکالیف سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پورا انفراسٹیکچر تباہی سے دوچار ہو گیا ہے جس کی بحالی اور سٹلمنٹ میں کچھ وقت ضرور لگے گا تاہم صوبائی اور وفاقی حکومتی عوام کو ریسکیو کرکے ان کی بحالی کے لئے بہتر اقدامات کر رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں حکومت عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریگی اور انشاءاللہ دوست ممالک کے تعاون و مدد سے ہم متاثرین کی مدد کرکے ان کی جلد بحالی و آبادکاری میں کامیاب ہونگے۔
صادق سنجرانی کے ہمراہ سینٹر مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، سینٹر پرنس آغا عمر احمد زئی، سینٹر نصیب اللہ بازئی ہمراہ تھے۔
Comments are closed.