تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد ملکی مفاد کا تحفظ ہے، عمر سرفراز چیمہ


عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ

مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی چھبیس سال کی جدوجہد سب کے سامنے ہے مخلصانہ طور پر جدوجہد کا مقصد ملکی مفاد کا تحفظ ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیاسی غیر یقینی کا نقصان معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے، حکومتی فسطائیت و دہشت گردی و آمریت سے قوم دبنے والی نہیں یہ جاگ گئی ہے حقیقی آزادی کے لئے ہر ذی شعور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

‘ہمارا جینا مرنا ملک کے ساتھ ہے’

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی چھبیس سال کی جدوجہد سب کے سامنے ہے مخلصانہ طورپر جدوجہد کا مقصد ملکی مفاد کا تحفظ ہے، ہمارا جینا مرنا ملک کے ساتھ ہے لندن میں جائیدادیں نہیں ہیں۔

‘ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے’

مشیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ان چوروں ڈاکوؤں کی پالیسی سے برین ڈرین ہو چکا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے عمران خان کے دور میں بھیجی۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سازشیوں کا ٹولہ جب سے اقتدار میں ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو جو پی ٹی آئی نے ووٹ کا حق دیا چوروں کی حکومت نے ان کا حق چھین لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوسربازیاں اور حرکتیں کررہے ہیں تو سمجھ رہے ہیں قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عمران خان کے خلاف پیمرا سے پابندی لگائی تو یہ آمرانہ سوچ عمل و اقدامات سے قوم کے سامنے عیاں ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ سے مسلم لیگ ق کے اوورسیز پاکستانیزکے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے چند روز کے اندر فلاح عامہ کے بےشمار اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو سراہا۔

اوورسیز پاکستانی وفد نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے آتے ہی عام آدمی کی فلاح کو اپنا مشن بنایا ہے، آپ نے اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی برق رفتاری سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔

پرویزالہیٰ کی ملاقات میں گفتگو

چوہدری پرویزالہیٰ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی گرانقدر خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا اور موجودہ وفاقی حکومت نے آتے ہی اوورسیز پاکستانیوں سے یہ حق چھینا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.