وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھنے کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ سے متعلق نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی روایت قائم کر تے ہوئے وزیراعظم کے عہدے پر ملنے والے تمام غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی
وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے
بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے pic.twitter.com/yQVwY02Zrb
— PML(N) (@pmln_org) September 7, 2022
اس فیصلے کے بعد بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے جس کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت جاری کیں ہیں کہ تحائف عوام کو دکھانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیے ہیں ، توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔
وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے جن میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں جس میں سے ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔
اسکے علاوہ قیمتی قلم، انگوٹھی، ‘کف لنک’ (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں۔
Comments are closed.