وزارت بحری امور کا وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 70 ملین روپے کا عطیہ

وزارت بحری امور نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 70 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وزارت بحری امور فیصل سبزواری سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر سمندری امور سید فیصل سبزواری نے وزیرِ اعظم کو امدادی چیکس پیش کئے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے5 کروڑ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے 2 کروڑ روپے کی رقم وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا پیغام:

سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیراعظم نے بھی مختص فنڈ کو 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے فی خاندان 25000 کی فوری نقد امداد کیلئے مختص فنڈ کو 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اضافہ سیلاب کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جارہی ہے۔

دوست ممالک سے امداد کا سلسلہ:

پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی پش نظر دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مختلف ممالک سے 44 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں جبکہ دوسرا نمبر پر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے اور چین سے کل 4 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

اسکے علاوہ ازبکستان سے 01، قطر سے  03،  فرانس  اور ترکمانستان سے بھی 1 امدادی پرواز  جبکہ عالمی ادارہ اطفال یونیسیف سے 2 پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔

اقوام متحدہ ہائی کمشن برائے مہاجرین کی جانب سے اب تک 5 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.