ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد عظیم فاروقی انتقال کرگئے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد عظیم فاروقی انتقال کرگئے ہیں۔
عظیم فاروقی ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی بھی رہے ہیں۔
60 سالہ عظیم فاروقی تین روز سے لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چند روز کی مختصر علالت کے بعد 6 ستمبر کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم نے بیوہ، ایک بیٹی اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔
عظیم فاروقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔
Comments are closed.