یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی
6 ستمبر، یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کا اہتمما کیا گیا ہے۔
تقریب میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی کے کیڈٹس مزار قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گے۔
تقریب کےمہمان خصوصی ایئر وائس مارشل قیصر جنجوعہ ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان تھے۔
مہمان خصوصی پریڈ معائنے کے بعد مزارقائد پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
تبدیلی گارڈز کے دوران پاکستان ایئرفورس کے60 مرد اور5 خواتین کیڈٹس فرائض سنبھالیں گے۔
دوسری جانب یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزارپر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل سید آصف حسین کی مزار قائد پر حاضری دی ، شاعر مشرق کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کی۔
ڈی جی رینجرز نے شہداء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور شہداء کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.