ملک شدید سیاسی تناؤ کا شکار ہے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناؤ کا شکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ 15کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کےغیض وغضب میں بدل سکتا ہے۔
15کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کےغیض وغضب میں بدل سکتا ہے۔لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔عمران خان کی مقبولیت کےطوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازارکی الیکشن میں تاخیرانکو لےڈوبے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 6, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن میں تاخیرانکو لےڈوبے گی، ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناؤ کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ، عمران خان کی مقبولیت کےطوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر232روپے کا،سیلاب،غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچوا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔
Comments are closed.