زرداری کو پیسے بنانے کی بیماری ہے،عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری کو پیسے بنانے کی بیماری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے پی ٹی آئی کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کھڑا ہونے سے سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے،50 سال بعد ہماری حکومت نے 20 ڈیمز بنانے شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں نقصان نکاسی آب کو روکنے سے ہوتا ہے جبکہ راستوں اور کچے پر گھر بنا دیے جاتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کو روکنےکیلئے 10 ارب درخت لگانےکا پلان کیا، موسم کی تبدیلی روکنےکیلئے پوری قوم کو تیار کرنا ہے، شجرکاری کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری کو پیسے بنانے کی بیماری ہے، سندھ کے نوجوانوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ڈاکو زرداری کو شکست دینی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے ظلم کا نظام بنایا ہوا ہے، اندرون سندھ میں غربت کی سب سے بڑی وجہ آصف زرداری کا پیسہ باہر بھیجنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اندرون سندھ میں غربت کی بڑی وجہ آصف زرداری اور ان کا مافیا ہے، زرداری قوم اور سندھ کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے رہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ سندھ کے ہرضلع میں پہنچوں گا، ملک اور سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لاؤں گا۔
سیلاب کی تباہ کاریاں: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا دورہ سندھ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سکھر میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے پی ٹی آئی کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور سیلاب متاثرین سے ان کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔
چئیرمین تحریک انصاف @ImranKhanPTI سینئر لیڈرشپ کے ہمراہ آج سکھر میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے کیمپ کا دورہ کریں گے-
چئیرمین عمران خان PTI ورکرز کے ہمراہ “انصاف ریلیف پروگرام” بھی لانچ کریں گے- #IKStandsWithFloodVictims pic.twitter.com/t6l908RfDT
— PTI (@PTIofficial) September 5, 2022
سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.