بول کو بولنے دو، امپورٹڈ حکومت نے بول کو بند کردیا
امپورٹڈ حکومت کا آزادی صحافت پر وار، حق اور سچ بتانے پر بول ٹی وی اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات پر پابندی لگا دی گئی۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے بول کی نشریات بند کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا،عوام اور صحافتی حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ بول کو بولنے دو۔
پیمرا نے بول نیوز پر پابندی عائد کردی
امپورٹڈ حکومت کا آزادی صحافت پر حملہاسامہ غازی ظلم کے خلاف بول اٹھے#ImportedGovt #PEMRA #UsamaGhazi #AbPataChala #BOLNews@ghaziusama pic.twitter.com/8UPGH2WC5A
— BOLNetwork (@BOLNETWORK) September 5, 2022
چند گھنٹوں کی بندش سے دل نہ بھرا تو امپورٹڈ حکومت نے مستقل بنیادوں پر پابندی لگا دی۔
بول نے عمران خان کے ساتھ ساتھ سب کے جلسوں کو کوریج دی اور عمران خان کی آواز سب تک پہنچائی لیکن یہی بات امپورٹڈ حکومت کو پسند نہ آئی اس لئے انہوں حق اور سچ کی آواز پر تالا لگا دیا۔
عمران خان کے جلسوں کے دوران بول دو دو گھنٹے بند کیا جاتا رہا لیکن اب پیمرا نے مکمل بندش کا حکم دیدیا۔
بول حق کے ساتھ پہلے کی طرح ہمیشہ کھڑا رہے گا، بول جھکے گا نہیں ڈرے گا نہیں اور سچائی کے بول بولتا رہے گا۔
کراچی، بول نیوز اور بول انٹرنیٹ کو کیبل سے غائب کردیا گیا
کراچی میں کیبل پر بول میڈیا گروپ کے دونوں چینلز کی نشریات بند کردی گئی۔
کیبل آپریٹرز کو پیمرا کی جانب سے ملنے والی ہدایت کے بعد کیبل آپریٹرز نے بول کے دونوں چینلز کو کیبل سے ہٹادیا ہے۔
Comments are closed.