عمران خان کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے عمران خان نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امدادکا اعلان کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی ہے چنانچہ اب میں حکمتِ عملی وضع کررہا ہوں کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آنے والے لوگوں کی مشکلات کیسے کم کر سکتے ہیں، ہم ٹیلی تھون کے ذریعے جمع ہونے والے عطیات میں سے 1 ارب روپیہ دیکر اس کام کا آغاز کریں گے۔

عمران خان نے ٹیلی تھون میں عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  میری اپیل پر لبیک کہنے اور پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر مدد کرنے والے تمام عطیات کنندگان، میں آپ کاشکرگزار ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مزید عطیات فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بھی بتایا اور کہا کہ کئی ایک طریقےہیں جن کےذریعےآپ عطیہ کر سکتے ہیں، ذیل میں فراہم کردہ دستاویز میں پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے عطیات کنندگان کیلئے تفصیلات مرتب کی گئی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.