سیاسی رہنماؤں کی بول پر پابندی لگانے کی شدید مذمت
سیاسی رہنماؤں نے بول نیوز اور بول انٹرنیٹ پر پابندی لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بول نیوز پر پابندی، پرویزالہیٰ کی مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے بول نیوز پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوزعوام میں مقبول چینل ہے، آزادی اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں لگانی چاہیے۔
علی زیدی کا بول نیوز کی بندش پر بیان
سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے بول نیوز کی بندش پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بول نیوز کی نشریات پر بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بول نیوز حق و سچ کا علمبردار ہیں، امپورٹڈ حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے بول کی بندش کی۔
صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے مزید کہا کہ بول اس وقت پاکستان کے مقبول ترین نیوز چینلز میں ایک ہے، پی ٹی آئی سندھ مشکل کی اس گھڑی میں بول نیوز کے ساتھ ہے۔
بول نیوز پر پابندی، عمران اسماعیل کی مذمت
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بول نیوز پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کی نشریات پر پابندی آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فسطائیت اور خوف سچ کو دبا نہیں سکتی، فاشسٹ حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں، بول نیوز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ بول نیوز امپورٹڈ حکومت کی جی حضوری کی بجاء آزاد صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے، بول نیوز کو پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔
خرم شیر زمان کی بول نیوز پر پابندی لگانے کی مذمت
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیمرا کا بول نیوز کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں، ملک میں رجیم چینج کے بعد ہر آواز کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پیمرا سے فوری فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، بول نیوز کی نشریات بحال کی جائیں۔
Comments are closed.