عمران خان کی بول پر پابندی لگانے کی شدید مذمت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بول نیوز اور بول انٹرنیٹ پر پابندی لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بول نیوز کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو دکھانے پر سزا دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بول نیوز کو بند کرکے تمام میڈیا ہاوسزکو پیغام دیا ہے کہ وہ ملک کی مقبول ترین پارٹی کا بلیک آوٹ کریں۔

اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بول نیوز کی بندش اور میڈیا پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔

بول کو بولنے دو، امپورٹڈ حکومت نے بول کو بند کردیا

امپورٹڈ حکومت کا آزادی صحافت پر وار، حق اور سچ بتانے پر بول ٹی وی اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات پر پابندی لگا دی گئی۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے بول کی نشریات بند کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا،عوام اور صحافتی حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ بول کو بولنے دو۔

چند گھنٹوں کی بندش سے دل نہ بھرا تو امپورٹڈ حکومت نے مستقل بنیادوں پر پابندی لگا دی۔

بول نے عمران خان کے ساتھ ساتھ سب کے جلسوں کو کوریج دی اور عمران خان کی آواز سب تک پہنچائی لیکن یہی بات امپورٹڈ حکومت کو پسند نہ آئی اس لئے انہوں حق اور سچ کی آواز پر تالا لگا دیا۔

عمران خان کے جلسوں کے دوران بول دو دو گھنٹے بند کیا جاتا رہا لیکن اب پیمرا نے مکمل بندش کا حکم دیدیا۔

بول حق کے ساتھ پہلے کی طرح ہمیشہ کھڑا رہے گا، بول جھکے گا نہیں ڈرے گا نہیں اور سچائی کے بول بولتا رہے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.