ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سوات پہنچ گئے

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے سوات پہنچ گئے۔

ترجمان ٹی ایل پی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حافظ سعد حسین رضوی سوات میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کرینگے جبکہ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ سوات بحرین، مالاکنڈ، چارسدہ سمیت کے پی کے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لبیک ویلفئیر فاؤنڈیشن کے رضاکار بڑی تعداد میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا مذہبی و قومی فریضہ ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومت کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حافظ سعد رضوی سوات میں لبیک ویلفئیر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ملاقات بھی کرینگے۔

ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ حکمران سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوشش نہیں کررہے، اگر غیر سنجیدگی کے مظاہرے کا سلسلہ جاری رہا تو متاثرین کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہونگے۔

ترجمان ٹی ایل پی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان متاثرہ علاقوں میں چھوٹے گھر بھی تعمیر کرکے متاثرین کے حوالے کرے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.