ریسکیو اور ریلیف کے بعد تعمیر نو اور معاشی بحالی ترجیح ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد تعمیر نو اور معاشی بحالی ترجیح ہیں۔

تفصیلات لے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک تھے جبکہ وفد میں شیلا جیکسن، ٹام سوزی، آل گرین  شامل تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کے وفد کی سیلاب سے تباہی کا جائیزہ لینے کے لئے آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی قوم کے غم میں شرکت اور یکجہتی خیر سیالی کا بہترین نمونہ ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات ہیں جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے مظبوط پارٹنرشپ میں ڈھالنا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے، نقصان ابتدائی تخمینے تقریباً 10 بلین ڈالر سے بہت زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کے غریب ترین علاقے متاثر ہوئے ہیں، زراعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، عالمی برادری اس ماحولیاتی آفت کی تباہی سے نکلنے کی کوششوں میں مدد کرے۔

احسن اقبال نےکہا کہ حالیہ سیلاب غیر متوقع بارشوں سے آئے جو تاریخی ریکارڈ سے سے 500 فیصد زیادہ تھیں، پاکستان کا شمار ان سات ممالک میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ہیں۔ ترقی پذیر ممالک جو ماحولیاتی تبدیلی کا شکار ہیں ان کے لئے انفر اسٹرکچر کا عالمی فنڈ قائم کرے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد تعمیر نو اور معاشی بحالی ترجیح ہیں، سیلاب کے دوران زرعی اجناس کی فصلیں بری طرح تباہ ہوئی ہیں،فوڈ سیکیورٹی بڑا چیلنج ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.